چینی معاشرے میں رائج وہ روایات جن کا سامنا ہونے پر دیگر ممالک سے آ نے والے افراد حیرت کے سمندر میں ڈوب جاتے ہیں

چینی معاشرے میں رائج وہ روایات جن کا سامنا ہونے پر دیگر ممالک سے آ نے والے ...
چینی معاشرے میں رائج وہ روایات جن کا سامنا ہونے پر دیگر ممالک سے آ نے والے افراد حیرت کے سمندر میں ڈوب جاتے ہیں

  


بیجنگ(نیوزڈیسک)چین نے دنیا میں ایک نام پیدا کیا ہے اور لاکھوں لوگ ہر سال اس ملک کا رخ کرتے ہیں ۔اگر آپ بھی چین جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ ایک اچھی بات ہے لیکن چین پہنچ کر آپ کو چند ایسی باتیں نظر آئیںگی جو کہ آپ کو حیران کردیں گی۔

ڈکار لینا

اگر آپ چین میں کسی کو کھانے کی میز پر ڈکار لیتا دیکھیں تو یہ مت سمجھیںکہ یہ بدتمیزی ہے بلکہ چینی لوگ کھانا بنانے والے کا میز پر ڈکارمار کر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چائے کی پیالی

چینی لوگ کھانے کی میز پر کبھی بھی مہمان کی چائے کی پیالی خالی نہیں رہنے دیتے بلکہ اسے کھانے کے دوران بھرتے رہتے ہیں۔

تحفے سے انکار

اگر آپ کسی چینی کو تحفہ دینا چاہتے ہیں اور وہ انکار کردے تو پریشان یا ناراض مت ہوں کیونکہ چین میں یہ روایت ہے کہ کوئی بھی تحفہ قبول کرنے سے قبل اس سے بار بار انکار کیا جاتا ہے۔

سڑک پر تھوکنا

چین میں کسی کو بھی سڑک یا پبلک ٹرانسپورٹ پر تھوکتا دیکھیں تو اس بات کا برا مت بنائیں کہ یہ چین میں ایک عام سی بات ہے اور لوگ اسے معیوب نہیں سمجھتے۔

چاول کھاتے چاپ سٹک

کھاتے وقت کبھی چاپ سٹک چاولوں میں نہ چھوڑیں کیونکہ یہ مرنے والے لوگوں کے لئے کیا جاتا ہے۔اسی طرح بات کرتے ہوئے کبھی بھی چاپ سٹک ہاتھ میں نہ پکڑیں۔

پولیس کی جانب سے بطخوں کا استعمال

چینی پولیس کی جانب سے کتوں کی جگہ بطخوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بطخوں کی نظر تیز ہوتی ہے اور وہ تیزی سے حملہ آور ہوتی ہیں لہذا یہ کتوں سے زیادہ بہتر ہیں۔

کسی کی جانب اشارہ کرنا

چین کے علاقوں تبت،جیوزوگو جیسے علاقوں میں اگرآپ کسی کی جانب انگلی سے اشارہ کریں تو اسے بہت ہی برا سمجھا جاتا ہے،اگر آپ کو کسی کی جانب اشارہ کرنا ہوتوپورے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کریں۔

کسی کی تعریف قبول نہ کی جائے

یہ بھی ایک عجیب روایت ہے کہ اگرآپ کسی کی تعریف کریں گے تو وہ اسے قبول نہیں کرے گا۔

کسی کو ٹپ دینا

چین میں کسی کو ٹپ دینا معیوب سمجھا جاتا ہے۔سوائے چند ہوٹلوں اور ٹورسٹ مقامات کے تمام لوگ ٹپ لینا پسند نہیں کرتے۔

مقامی لوگوں کا فوٹو کا کہنا

اگر آپ چین میں گھوم رہے ہیں تو مقامی افراد آپ کے ساتھ فوٹو بنوانا پسند کرتے ہیں۔

ڈائپرز کا استعمال

بچوں میں ڈائپرز کے استعمال کی بجائے کُھل جانے والی پینٹوں کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ بچے بآسانی انہیں کھول سکیں۔

سمندر پر نہاتے ہوئے منہ ڈھانپنا

سمندر میں نہاتے ہوئے آپ کو لوگ نظر آئیں گے جنہوں نے اپنے منہ کو ماسک سے ڈھانپ رکھا ہوگا۔چینی لوگ اپنے چہرے کو دھوپ اور جیلی فش کے کاٹنے سے بچانے کے لئے اس ماسک کا استعمال کرتے ہیں۔

سڑکوں پر سونا

آپ کو چین میں اکثر یہ منظر دیکھنے کو ملے گا کہ لوگ ٹرینوں،گاڑیوں،گلیوں یا جہاں بھی موقع ملے سوجائیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...