میڈ یا الطاف حسین کے بیان نشر نہ کرے :پیمرا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ”پیمر ا“نے ہدایت نامہ جاری کیا جس کے مطابق میڈ یا پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر ،بیان ،تصویر ،لائیو یا ریکارڈڈپروگراموں کو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے یہ ہدایت نامہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد آیا جس میں الطاف حسین کی تقاریر اور خبروں کو نشر کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے ۔پیمرا حکام کاکہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور اگر کسی میڈ یا گروپ نے فیصلے کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔