جہانگیر ترین کا الیکشن کمشنر کو خط ،الیکشن ٹربیونل ن لیگ کے دباﺅ پر ختم کیا گیا

جہانگیر ترین کا الیکشن کمشنر کو خط ،الیکشن ٹربیونل ن لیگ کے دباﺅ پر ختم کیا ...
جہانگیر ترین کا الیکشن کمشنر کو خط ،الیکشن ٹربیونل ن لیگ کے دباﺅ پر ختم کیا گیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں الیکشن ٹربیونل کی مدت میں توسیع نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے خط میں کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کو ن لیگ کے دباﺅپر ختم کیے جانے کا تا ثر پایا جا تا ہے ۔الیکشن ٹربیونل میں حلقہ این اے 118اور این اے128کے فیصلوں میں بھی تاخیر ہوئی اور جب ٹربیونل میں زیر سماعت کیسز کے فیصلے نزدیک تھے تو ایسے وقت میں الیکشن ٹربیونل کو ختم کردیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ عدالتی کمیشن نے بھی چاروں ارکان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگایا جس کے بعدالیکشن کمیشن ارکان کا عہدوں پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...