غیر قانونی طور پر دودھ مہنگا کرنے کا اعلان، ڈیری فارمرز کے 2 عہدیداروں سمیت 11 افراد کو قید کی سزا

غیر قانونی طور پر دودھ مہنگا کرنے کا اعلان، ڈیری فارمرز کے 2 عہدیداروں سمیت 11 ...
غیر قانونی طور پر دودھ مہنگا کرنے کا اعلان، ڈیری فارمرز کے 2 عہدیداروں سمیت 11 افراد کو قید کی سزا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دودھ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر دودھ مہنگا کرنے کا اعلان کرنے پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے 2 عہدیداروں سمیت 11 بڑے ڈیری فارمرز کو 6,6 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے دو وعہدیداروں سمیت 11 بڑے ڈیری فارمرز گرفتار کئے گئے جنہوں نے دودھ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر دودھ مہنگا کرنے کا اعلان کیا۔ شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری نے فوکل پرسن مختار ابڑو کیساتھ کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کیا اور اب انہیں 6,6 ماہ کیلئے جیل بھیجنے کیساتھ ساتھ 20,20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔کمشنر کراچی نے مزید بتایا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کے نتیجے میں ملزمان کو 30 دن مزید جیل کی سزا بھگتنا ہو گی۔

مزید : کراچی


loading...