دنیا میں سب سے زیادہ اونٹ کس ملک میں پائے جاتے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

دنیا میں سب سے زیادہ اونٹ کس ملک میں پائے جاتے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ...
دنیا میں سب سے زیادہ اونٹ کس ملک میں پائے جاتے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) اونٹ کا ذکر ہوا ورعرب سرزمین کا خیال ذہن میں نہ آئے، یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ اونٹوں اور عرب کے صحراﺅں کا تعلق ہر زمین میں اور ہر خطے میں پایا جاتا ہے اور دنیا بھر کے لوگ ہی سمجھتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ اونٹ عرب خطے میں ہی پائے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ اس حوالے سے منگولیا کے صحرائی علاقوں کا بھی ذکر کرتے ہیں، مگر آپ حیران ہوں گے کہ سب سے زیادہ جنگلی اونٹوں کا ریکارڈ نہ عرب سرزمین کے پاس ہے اور نہ ہی منگولیا کے پاس، بلکہ ایک ایسے ملک کے پاس ہے کہ جو بالکل مختلف طرح کے جانوروں کیلئے شہرت رکھتا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سب سے زیادہ جنگلی اونٹ آسٹریلیا میں پائے جاتے ہیں۔ انیسیویں صدی کے وسط سے لے کر آخر تک آسٹریلیا کے صحراﺅں میں نقل و حمل کیلئے اونٹ درآمد کئے گئے، مگر ٹیکنالوجی اور ذرائع آمدورفت کے بعد ان اونٹوں کی ضرورت نہ رہی اور انہیں صحراﺅں میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔ قدرتی ماحول میں ان کی نسل خوب بڑھی پھولی، اور انہیں شکاریوں کا خطرہ بھی نہ تھا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آج آسٹریلوی صحراﺅں میں بے شمار اونٹ آزاد پھرتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...