نااہل وزیروں کیلئے کوئی جگہ نہیں، جو کام کرے گا وہی وزیر رہے گا: آصف علی زرداری

نااہل وزیروں کیلئے کوئی جگہ نہیں، جو کام کرے گا وہی وزیر رہے گا: آصف علی ...
نااہل وزیروں کیلئے کوئی جگہ نہیں، جو کام کرے گا وہی وزیر رہے گا: آصف علی زرداری

  


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے سندھ کے صوبائی وزراءکی کارکردگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہاہے کہ نا اہل وزیروں کے لئے کوئی جگہ نہیں، جو کام کرے گا وہی وزیر رہے گی۔ آصف زرداری کی صدرارت میں پیپلز پارٹی سندھ کا اہم اجلاس دبئی میں ہواجس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر آصف زرداری اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی سندھ کے وزراءپر برس پڑے۔ان کاکہنا ہے کہ وہی وزیر رہے گا جو کام کرے گا، نااہل وزیروں کے لئے اب سندھ کابینہ کوئی جگہ نہیں ہے۔آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اوروزیراعلیٰ سندھ ماہانہ بنیادوں پر وزراءکی کارکردگی رپورٹ مرتب کریں۔سابق صدر نے تمام وزراءکو ہدایت کی کہ وہ ضلعی سطح پر کھلی کچہر یاں لگائیں اور لوگو ں کے مسائل حل کر یں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...