وزیراعظم نے ن لیگ سندھ کے رہنماﺅں کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے ن لیگ سندھ کے رہنماﺅں کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم نے ن لیگ سندھ کے رہنماﺅں کا اجلاس طلب کرلیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف نے سندھ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کا اجلاس 8ستمبر کو طلب کرلیا ہے جس میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں دسمبر کے مہینے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابا ت کے لیے تمام جماعتیں بھر پور تیاری کرہی ہیں ۔وزیر اعظم نواز شریف نے بھی سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں اپنی پارٹی کے نمائندوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔

مزید : اسلام آباد


loading...