ہائی کورٹ بار نے قصور ویڈیو سکینڈل کیس کی نگرانی کے لئے 2رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

ہائی کورٹ بار نے قصور ویڈیو سکینڈل کیس کی نگرانی کے لئے 2رکنی کمیٹی تشکیل دے ...
ہائی کورٹ بار نے قصور ویڈیو سکینڈل کیس کی نگرانی کے لئے 2رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

  


لاہو(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ بار نے قصور ویڈیوسکینڈل میں متاثرہ بچوں کے خاندانوںکو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے دورکنی نگران کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔اس بات کا اعلان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایسن کے صدر پیر مسعود چشتی کی سربراہی میں ہونے والے ہائی کورٹ بار کے اجلاس عام میں کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ ،سیکرٹری ہائیکورٹ بار بیرسٹر احمد قیوم سمیت دیگرعہدیداروں اور وکلاءنے بڑی تعداد میں شرکت کی، سانحہ ڈسکہ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے پیر مسعود چشتی نے جنرل ہاﺅس کو بتایا کہ ملزم کے وکلاءجرح کا عمل مکمل نہ کرکے کیس کو طول د ے کروقت ضائع کر رہے ہیں اور انصاف کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کایہ رویہ انتہائی نامناسب ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور تمام وکلاءبرادری ملزم کے وکلاءکے رویہ سے مطمئن نہیں ہیں۔ صدر ہائیکورٹ بار نے قصور میں بچوں کے ساتھ بداخلاقی کا نوٹس لیتے ہوئے ہاﺅس کو بتایا کہ مذکورہ کیس میں پیش رفت دیکھنے میں نہیں آ رہی ہے۔ اس لئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بداخلاقی کا شکار ہونے والے بچوں اور ان کے والدین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سابق صدر ہائیکورٹ بار انور کمال اور سابق ممبر پنجاب بار عبدالشکور خان پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو قصور ویڈیوسکینڈل کے مقدمات سے متعلق نگرانی اور اس سلسلے میں رپورٹ مرتب کرے گی ۔

مزید : لاہور


loading...