بھارتی مسافر طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی ، کئی مسافر زخمی، نئی دلی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بھارتی مسافر طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی ، کئی مسافر زخمی، نئی دلی ...
بھارتی مسافر طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی ، کئی مسافر زخمی، نئی دلی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں بنارس سے نئی دلی جانے والے مسافر طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی جس سے چند مسافر زخمی ہوئے ہیں تاہم طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کر کے نئی دلی اٖئیرپورٹ پر اتار لیا گیا ۔بھارتی میڈ یا کےمطابق ائیرانڈیا کا طیارہ بنارس سے نئی دلی کی جانب محو پرواز تھا کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے وقت طیارے میں سو افراد سوارتھے جن میں چند مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی ائیرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہو گئی ہے اور اس میں سوار مسافروں کو باہر نکالنے کے بعد آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارے میں آگ لگنے کی وجوہات کیا ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اصل حقائق تحقیقات کے دوران ہی سامنے آ ئیں گے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...