جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان میں مختصر فوجی آپریشن کا عندیا دے دیا

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان میں مختصر فوجی آپریشن کا عندیا دے دیا
جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان میں مختصر فوجی آپریشن کا عندیا دے دیا

  


نئی دہلی (آئی این پی) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے داﺅد ابراہیم اور حافظ سعید کیخلاف پاکستان میں مختصر فوجی آپریشن عندیا دیدیا۔ بھارتی وزیر اطلاعات راجیوردھن سنگھ راٹھور نے کہا ہے کہ بھارت داﺅد ابراہیم اور حافظ سعید کو پکڑنے کیلئے پاکستان میں سپیشل آپریشن کر سکتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت داﺅد ابراہیم اور حافظ سعید کو پکڑنے کیلئے پاکستان میں سپیشل آپریشن کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے دشمنوں کو پکڑنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے دشمن کو کبھی یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ ہم ان کے متعلق کچھ منصوبہ بندی نہیں کر رہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ممبئی حملوں کے ملزموں کے خلاف حکمت عملی بنا رہے ہیں جس کا پہلے اعلان نہیں کرنا چاہیئے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...