پنجاب بار کونسل نے پاکستان بار کونسل کی طرف سے چیف جسٹس کی الوداعی تقریبات کے بائیکاٹ کوناپسندیدہ قرار دے دیا

پنجاب بار کونسل نے پاکستان بار کونسل کی طرف سے چیف جسٹس کی الوداعی تقریبات کے ...
پنجاب بار کونسل نے پاکستان بار کونسل کی طرف سے چیف جسٹس کی الوداعی تقریبات کے بائیکاٹ کوناپسندیدہ قرار دے دیا

  


لاہور (نامہ نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل نے پاکستان بار کونسل کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس جواد ایس خواجہ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ان کے اعزاز میں ہونے والی تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے تقریبات میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ لاہور ہائی کورٹ بار کی طرف سے اس حوالے سے صلاح مشورے جاری ہیں تاہم عہدیداروںکی اکثریت کا خیال ہے کہ چیف جسٹس کے عہدے کے احترام کا تقاضہ ہے کہ ان کے اعزاز میں ہونے والی تقریبات کا بائیکاٹ نہ کیا جائے ۔پنجاب بار کونسل کی چیئرپرسن فرح اعجاز بیگ کی سربراہی میں گزشتہ روزاجلاس ہوا ، جس میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل چودھری عبدالسلام، مخدوم مجید حسین، عبدالصمد بسریا، اورنگزیب مرل، جمیل اصغر بھٹی، چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی رانا انتظار حسین اور سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی محمد مدثر چودھری نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ الوداعی تقریب کا بائیکاٹ چیف جسٹس کے اعلیٰ تشخص کو ختم کرنے کے متراف ہے اور پنجاب بار کونسل بار اور بنچ کے رشتے کا احترام کرتی ہے ،وکلاءکے مفادات سب سے زیادہ عزیز ہیں ،ہم پاکستان بار کونسل اور اس کے الوداعی تقریب کے بائیکاٹ کے فیصلے کو اچھا نہیں سمجھتے۔

مزید : لاہور


loading...