میاں برادران نے نندی پور پراجیکٹ پر 17ارب کا ڈاکہ ڈالا ،انہیں کیوں نہیں پکڑا جا رہا:اعتزاز احسن

میاں برادران نے نندی پور پراجیکٹ پر 17ارب کا ڈاکہ ڈالا ،انہیں کیوں نہیں پکڑا ...
میاں برادران نے نندی پور پراجیکٹ پر 17ارب کا ڈاکہ ڈالا ،انہیں کیوں نہیں پکڑا جا رہا:اعتزاز احسن

  


لاہور(نامہ نگار)سینٹ میں قائد حز ب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنمابیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قاسم ضیا کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یاجارہا ہے، اس وقت سارا زور پیپلزپارٹی کے خلاف لگایا جارہا ہے،پیپلزپارٹی کے رہنماو ¿ں پر دہشت گردی کے الزامات بھی لگائے جارہے ہیں جبکہ نندی پور پراجیکٹ پر بڑے پیمانے پر کرپشن کی جارہی ہے۔وہ گزشٹہ روز نیب عدالت میں قاسم ضیاءسے ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔اعتزاز احسن نے الزام عائد کیا کہ میاں برادران نے نندی پور پراجیکٹ پر 17ارب کا ڈاکہ ڈالاانہیں کو کیوں نہیں پکڑا جارہاہے، نیب کو پنجاب حکومت نظرکیوں نہیں آتی ،جنہوں نے اربوں روپے کی میٹروبس بنادی لیکن اسکا ٹینڈر نہیں دیا ،منصوبہ ناکام ہونے کے باوجود نیب حکام نے کارروائی نہیں کی۔قبل ازیں پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر قاسم ضیاءکو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے خاتمہ پر عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21ستمبر تک توسیع کردی ۔

مزید : لاہور


loading...