”اب دوبارہ نہیں کریں گے“ چین نے دنیا سے وعدہ کر لیا

”اب دوبارہ نہیں کریں گے“ چین نے دنیا سے وعدہ کر لیا
”اب دوبارہ نہیں کریں گے“ چین نے دنیا سے وعدہ کر لیا

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی کرنسی کی قدر میں حالیہ کمی کے بعد خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ چین کرنسی کی جنگ کہلائی جانے والی معاشی لڑائی میں شامل ہوچکا ہے اور مستقبل میں اس کی کرنسی میں مزید کمی دیکھنے میں آسکتی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی معیشت کی مزید سست روی کے خدشات ظاہر کئے جارہے تھے۔ چین کی طرف سے اب یہ واضح کردیا گیا ہے کہ وہ نام نہاد کرنسی کی جنگوں میں شامل نہیں ہوگا اور مستقبل میں یوان کی قیمت میں مزید ردو بدل دیکھنے کو نہیں ملے گا اور نہ ہی چینی حکومت کوئی ایسے مالی یا اقتصادی اقدامات کرے گی کہ جن کا نتیجہ عالمی اقتصادیات پر منفی اثرات کی صورت میں نکلے۔

چین نے یہ اہم اعلان 20 طاقتور ترین عالمی معیشتوں G20 کے دو روزہ مذاکرات کے بعد کیا ہے۔ G20 وزرائے خزانہ کی کانفرنس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ یہ ممالک عالمی معیشت کو مزید نقصان اور سست روی سے بچانے کیلئے وعدہ کرتے ہیں کہ کسی قسم کی کرنسی جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ چینی سنٹرل بینک کے سربراہ زوشیاﺅ شوان کا کہنا ہے کہ اب یوان اور ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مستحکم ہوچکا ہے، سٹاک مارکیٹ درست طور پر اپنا کام کررہی ہے اور توقع ہے کہ عالمی فنانشل مارکیٹس بھی مزید مستحکم ہوں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...