بھارتی باپ کا اپنی 2 نوجوان بیٹیوں سے ایسا شرمناک سلوک کہ شیطان بھی شرما جائے، دل کو تڑپا دینے والا واقعہ

بھارتی باپ کا اپنی 2 نوجوان بیٹیوں سے ایسا شرمناک سلوک کہ شیطان بھی شرما ...
بھارتی باپ کا اپنی 2 نوجوان بیٹیوں سے ایسا شرمناک سلوک کہ شیطان بھی شرما جائے، دل کو تڑپا دینے والا واقعہ

  


نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں خواتین اور بچیوں کی عصمت دری کے جرائم کی خبریں تو روز سامنے آتی ہیں لیکن اب ان جرائم کا وہ بھیانک پہلو بھی سامنے آنا شروع ہوگیا ہے کہ جس پر پہلے پردے پڑے ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خواتین کی ایک بڑی تعداد کو ان کے اپنے ہی جنسی ہوش کا نشانہ بنارہے ہیں اور ممبئی شہر میں سامنے آنے والا تازہ ترین واقعہ اس رجحان کی بدترین مثال ہے۔ اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق کاند یولی ویسٹ کے علاقے سے ایک بڑھئی کو گرفتار کیا گیا جو 10 سال سے اپنی ہی بیٹیوں کو ہوس کا نشانہ بنارہا تھا۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزم نے اپنی بڑی بیٹی کو 2005ءمیں پہلی دفعہ درندگی کا نشانہ بنایا جب اس کی عمر 11 سال تھی۔ وہ اپنی بیٹی کو 10 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور کچھ ماہ قبل چھوٹی بیٹی، جو کہ 12 سال کی ہے، کی بھی عصمت دری شروع کردی، جس پر بڑی بیٹی نے بالآخر ہمت کرکے پولیس سے رابطہ کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

دو بیٹیوں کی عصمت دری کا انکشاف ہی کچھ کم بھیانک نہ تھا مگر ابھی اس سے بھی زیادہ دلخراش انکشاف ہونا باقی تھا۔ جب ملزم کا طبی معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ ایڈز کا مریض تھا اور اس بات کا علم ہونے کے باوجود اپنی بچیوں کے ساتھ درندگی کرتا رہا۔ ملزم کی بیوی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اور اپنی اولاد کے مستقبل کیلئے اور معاشرے میں بدنامی کے خوف سے خاموش رہی، ورنہ اسے بھی علم تھا کہ اس کے گھر میں کیا ہورہا تھا۔ دونوں بچیوں کا علاج Scion ہسپتال میں کیا جارہا ہے جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...