سعودی عرب میں کاروبار کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم ترین خبر، سعودی حکومت نے سب سے بڑا فیصلہ کر لیا

سعودی عرب میں کاروبار کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم ترین خبر، سعودی حکومت ...
سعودی عرب میں کاروبار کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم ترین خبر، سعودی حکومت نے سب سے بڑا فیصلہ کر لیا

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے مملکت کو ڈسٹری بیوشن، سیلز اور مصنوعات کی ری ایکسپورٹ کا بین الاقوامی مرکز بنانے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ریٹیل اور ہول سیل کاروبار کی 100 فیصد ملکیت دینے کے اہم فیصلے پر غور و خوض شروع کردیا ہے۔

اخبار ’سعودی گزٹ‘ کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں توقع کی جارہی ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار مملکت میں مصنوعات کی پیداوار اور گاہکوں کو براہ راست فروخت کی طرف مائل ہوں گے۔ اخبار کے مطابق سعودی فرمانروا بھی امریکی دورے کے دوران کہہ چکے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کے مزید مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں بین الاقوامی کمپنیوں کو سعودی شراکت دار کی ضرورت نہ ہوگی، جو عموماً 25 فیصد سے زائد حصہ طلب کرتے ہیں۔ اخبار کے مطابق اس فیصلے سے مستفید ہونے والے کاروباری اداروں میں ایپل اور سام سنگ جیسی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...