دنیا کی 5 مشہور ترین شخصیات جنہوں نے خود ہی اپنی موت کی پیشنگوئی کر دی تھی

دنیا کی 5 مشہور ترین شخصیات جنہوں نے خود ہی اپنی موت کی پیشنگوئی کر دی تھی
دنیا کی 5 مشہور ترین شخصیات جنہوں نے خود ہی اپنی موت کی پیشنگوئی کر دی تھی

  


لندن(نیوزڈیسک)کسی کو علم نہیں کہ اس کی موت کب آئے گی لیکن دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی گزرے ہیں جنہوں نے اپنی موت کی پیش گوئی پہلے ہی سے کردی اور یہ درست بھی ثابت ہوئی۔آئیے آپ کو چند ایسے لوگوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

مارک ٹوین

اس برطانوی ماہر نے اپنی موت کی پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں 1835ءمیں ایک شہابیہ کے ساتھ آیا اور یہ میری زندگی کی سب سے بڑی مایوسی ہوگی اگر میں اس کے ساتھ نہ گیا۔اس کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی اور وہ 21اپریل 1910ءکو اس دنیا سے رخصت ہوا۔یہ وہ سال ہے جب وہی شہابیہ زمین کے قریب ترین تھا۔

جیکی ولسن

اپنے دور کامشہور گلوکار دوران پرفارمنس سٹیج پر ہی گانا گاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا۔جیکی سیج پر my heart is cryingگانا گا رہا تھا اور اس دوران اسے دل کا دورہ بھی پڑرہا تھا اور لوگ سمجھتے رہے کہ وہ گانا گا رہا ہے لیکن حقیقت میں وہ مررہا تھا۔

مائیکی ویلش

اس مشہور امریکی موسیقار نے اپنی موت سے دو ہفتے قبل ٹوئیٹ کی تھی جس میں اس نے بتایا تھا کہ اس نے خواب دیکھا ہے کہ سوتے ہوئے اس شکاگومیں دل کا دورہ پڑگیا تھا۔یہ پیشگوئی اس کی ٹوئیٹ کے ٹھیک دوہفتے بعد بالکل درست ثابت ہوئی جب وہ سوتے میں جاں بحق ہوگیا۔

جانی کیش

ایک انٹرویو میں کیش نے بتایا کہ اسے لگ رہا ہے کہ اس کی موت آنے والی ہے اور صرف ایک مہینے بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔اس نے اپنی موت کی تاریخ تو نہ دی لیکن یہ ضرور کہا کہ اس کی زندگی بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔

جان گریگری ڈیونے

اس امریکی صحافی نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر کئی کہانیاں اور ناول لکھے ۔اس نے اپنی موت سے دو ہفتے قبل لکھا تھا کہ وہ بہت جلد چلا جائے گااور ایسا ہی ہوا جب اپنے نیویارک والے گھر میں رات کا کھانا کھانے کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔اسے اپنی موت کا اس قدر یقین تھا کہ اس کی خواہش تھی کہ وہ موت سے قبل پیرس دیکھ لے اور پیرس دیکھ کر آنے کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...