بلدیاتی انتخاب میں کسی سے اتحاد نہیں ہوا،انتخابی اصلاحات کے لیے ن لیگ کے خلاف الائنس بنایا :عمران خان

بلدیاتی انتخاب میں کسی سے اتحاد نہیں ہوا،انتخابی اصلاحات کے لیے ن لیگ کے ...
بلدیاتی انتخاب میں کسی سے اتحاد نہیں ہوا،انتخابی اصلاحات کے لیے ن لیگ کے خلاف الائنس بنایا :عمران خان

  


لندن (مانٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں تمام جماعتوں کے خلاف الیکشن لڑا جائے گا ۔ صاف شفاف الیکشن کے لئے 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔

عمران خان نے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا بلدیاتی انتخابات میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا، ہم نے الیکشن ٹھیک کروانے کے لئے ن لیگ کے خلا ف الائنس بنایا ہے۔ جسٹس ریاض کیانی نے الیکشن میں سب سے بڑی دھاندلی کروائی تھی، ہم اسلام آباد میں صاف اور شفاف الیکشن کے لئے 4 اکتوبر کو جلسہ کریں گے، اسلام آباد کے جلسے میں مزید پلان دوں گا۔ہم چاہتے ہیں کہ جن کی وجہ سے دھاندلی ہوئی ان کو ہٹا دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے آپس میں مک مکا کیا ہوا تھا، کرپشن کے خلاف جو ایکشن شروع ہوا وہ بہت خوش آئند ہے، قوم خوش ہے کہ کرپشن کے خلاف ایکشن شروع ہو گیا ہے، کرپشن کے خلاف ایکشن بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی ہونا چاہیے۔

مزید : قومی /Headlines


loading...