ڈاکٹروں کی ہڑتال، کل کراچی کے تمام سرکاری ہسپتال بند رہیں گے

ڈاکٹروں کی ہڑتال، کل کراچی کے تمام سرکاری ہسپتال بند رہیں گے
ڈاکٹروں کی ہڑتال، کل کراچی کے تمام سرکاری ہسپتال بند رہیں گے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیلتھ رسک الاﺅنس کی بندش کے خلاف سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر ڈاکٹر سرتاج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہڑتال کے باعث پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال سمیت کراچی کے تمام سرکاری ہسپتال کل بند رہیں گے اور ہڑتال میں پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن، نرسنگ اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن حصہ لیں گے۔

ڈاکٹر سرتاج کے مطابق کل صبح پولی کلینک سے وزیراعظم ہاﺅس تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا اور وزیراعظم ہاﺅس کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا جائے گا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...