دھرنوں کے دوران کفن کیلئے لائے گئے کپڑے کی شلواریں قمیضیں بن گئیں: چوہدری شجاعت

دھرنوں کے دوران کفن کیلئے لائے گئے کپڑے کی شلواریں قمیضیں بن گئیں: چوہدری ...
دھرنوں کے دوران کفن کیلئے لائے گئے کپڑے کی شلواریں قمیضیں بن گئیں: چوہدری شجاعت

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھرنوں کے دنوں میں طاہر القادری کے ورکروں کیلئے کفن کا بہت سارا کپڑا خریدا گیا جو بعد میں شلوار قمیض سلوانے کے کام آیا۔

تفصیلات کے معروف صحافی سلیم صافی نے ایک پروگرام میں چوہدری شجاعت حسین سے سوال کیا کہ دھرنوں کا خرچہ کون اٹھاتا تھا اور دھرنے کے دوران طاہر القادری کے کارکنوں کیلئے کفن لانے کیلئے خرچ کہاں سے آیا تھا؟ اس پر چوہدری شجاعت حسین نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ خرچہ تو اکٹھا ہی ہوتا تھا لیکن کفنوں کیلئے بہت سارا کپڑا لایا گیا تھا تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ کفن کا کپڑا لانے کیلئے پیسے انہوں نے دیئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے میں سے کچھ کپڑا تو علامتی کفن کیلئے استعمال کر لیا گیا جبکہ بچ جانے والے کپڑے کی شلواریں اور قمیضیں سلوا لی گئیں۔

اس پر صحافی نے ہنستے ہوئے پوچھا کہ وہ شلواریں قمیضیں آپ کے ورکروں نے سلوائیں یا طاہر القادری کے ورکروں نے، تو چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سب ملے جلے افراد تھے جس کے ہاتھ کپڑا آیا اس نے سلوا لی۔

مزید : اسلام آباد


loading...