نندی پور پاور ہاﺅس بند، پنجاب میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا

نندی پور پاور ہاﺅس بند، پنجاب میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا
نندی پور پاور ہاﺅس بند، پنجاب میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی قیمت کے باعث نندی پور پاور ہاﺅس ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے اور 400 میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ سے نکل گئی ہے جس کے باعث پنجاب میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیل کی قلت کے باعث نندی پور پاور ہاﺅس ایک بار پھر بند ہونے سے 400 میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ سے نکل گئی ہے۔ این ٹی ڈی سی کے ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں بجلی کم ہونے کے باعث لیسکو کا بجلی کا کوٹہ بھی کم کر دیا گیا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...