اداکارہ عینی طاہرہ کو فلم میں ”ڈی ایس پی“ بننے کی پیشکش

اداکارہ عینی طاہرہ کو فلم میں ”ڈی ایس پی“ بننے کی پیشکش
اداکارہ عینی طاہرہ کو فلم میں ”ڈی ایس پی“ بننے کی پیشکش

  

لاہور (این این آئی) اداکارہ وگلوکار عینی طاہرہ کو ڈی ایس پی بننے کی پیشکش کر دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ فلمساز چوہدری علی اور ہدایتکار وارث احمد نے اداکارہ و گلوکار ہ عینی طاہرہ کو اپنی نئی شروع ہونے والی فلم ”سراغ “ میں ڈی ایس پی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے جو ایک اندھے قتل کی تفتیش کرتی ہے۔ تاہم عینی طاہرہ نے فلمساز چوہدری علی گجر سے فلم میں اپنے کردار کا جائزہ لینے کے لیے کچھ مہلت طلب کی ہے ۔ عینی طاہرہ اپنے قریبی دوستوں سے مشورہ کرنے کے بعد فلم میں کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گی ۔

مزید :

تفریح -