چینی صدر سے ملنے روسی صدر اُن کی پسندیدہ ترین چیز کا پورا ڈبہ بھر کر لے گئے، دیکھ کر شی جن پنگ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہی

چینی صدر سے ملنے روسی صدر اُن کی پسندیدہ ترین چیز کا پورا ڈبہ بھر کر لے گئے، ...
چینی صدر سے ملنے روسی صدر اُن کی پسندیدہ ترین چیز کا پورا ڈبہ بھر کر لے گئے، دیکھ کر شی جن پنگ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر ہینگ ژاﺅمیں ہونے والی جی 20کانفرنس میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اپنے چینی ہم منصب کے لیے ان کی ایک ایسی پسندیدہ چیز کا پورا ڈبہ لے کر چلے گئے کہ ان کی خوشی کی انتہاءنہ رہی۔ سٹریٹس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ چیزروسی آئس کریم تھی جو شی جن پنگ کو انتہائی پسند ہے۔ایک سرکاری گیسٹ ہاﺅس میں جب شی جن پنگ نے ولادی میر پیوٹن کا استقبال کیا تو انہوں نے آئس کریم کا یہ ڈبہ نکال کر انہیں تحفے کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ ”میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں آپ کے لیے آئس کریم لاﺅں گا۔ دیکھ لیں میں پورا ڈبہ لے کر آیا ہوں۔“جواب میں شی جن پنگ نے روسی صدر کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ”میرے ماسکو کے کئی دوروں پر بھی ولادی میر پیوٹن مجھے آئس کریم کھلا چکے ہیں۔میں جب بھی روس جاتا ہوں انہیں روسی آئس کریم دینے کو کہتا ہوں۔“ ولادی میرپیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”آپ کی تازہ کریم بہترین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی آئس کریم بہت خوش ذائقہ ہوتی ہے۔ مجھے یہ بے حد پسند ہے۔“

مزید :

بین الاقوامی -