وہ2بڑے پاکستانی بینک جو ایک ہونے جارہے ہیں، فیصلہ ہوگیا

وہ2بڑے پاکستانی بینک جو ایک ہونے جارہے ہیں، فیصلہ ہوگیا
وہ2بڑے پاکستانی بینک جو ایک ہونے جارہے ہیں، فیصلہ ہوگیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے بینکنگ سیکٹر میں نمایاں خدمات انجام دینے والے بحرین کے البراکہ بینکنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ان کی برانچز برج بینک سے ساتھ ضم کی جارہی ہیں جس کے بعد اثاثوں کی مالیت ایک ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہوجائے گی۔دونوں بینکوں کے انضمام کا فیصلہ گزشتہ ماہ شیئر ہولڈرز کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :عید سے پہلے 10ستمبر(ہفتہ) کو بنک کھلے رہیں گے: سٹیٹ بنک نے سرکلر جاری کر دیا

دونوں بینکوں کے انضمام کے فیصلے پر عمل درآمد رواں سال کی آخری سہ ماہی میں متوقع ہے جس کے بعد پاکستان میں برج بینک کی 74برانچیں البراکہ بینک پاکستان میں ضم ہوجائیں گی اور ملک میں برانچوں کی مجموعی تعداد 224تک پہنچ جائے گی۔انضمام کے بعد بھی بحرینی بینک بڑا حصہ دار رہے گا۔ برج بینک پاکستان میں پانچ اسلامک بینکوں میں سے ایک ہے جس کے سینتیس فیصد حصص بحرین کے الخیر بینک کے پاس ہیں جبکہ تینتیس اعشاریہ نو فیصد شیئر جدہ کی نجی کمپنی اسلام کوآپریشن فار ڈویلپمنٹ کی ملکیت ہیں۔

مزید :

بزنس -