لاکھوں کے کرتے پاجامے پہننے والے مودی کو شرم نہ آئی، غریب قبائلی کو پیسے نہ ہونے پر بیوی کی چتا کوڑے کے ڈھیر سے جلانی پڑ گئی

لاکھوں کے کرتے پاجامے پہننے والے مودی کو شرم نہ آئی، غریب قبائلی کو پیسے نہ ...
لاکھوں کے کرتے پاجامے پہننے والے مودی کو شرم نہ آئی، غریب قبائلی کو پیسے نہ ہونے پر بیوی کی چتا کوڑے کے ڈھیر سے جلانی پڑ گئی

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ہر روز لاکھوں روپے کے کرتے پاجامے پہننے اور قیمتی گاڑیوں کے پروٹو کول میں پھرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دیس میں بے حس حکمرانوں کی غیر سنجیدہ پالیسیوں کے باعث غربت میں کس خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے آئے روز سامنے آنے والے واقعات انسانیت کو شرما رہے ہیں گزشتہ روز ریاست مدھیہ پردیش کے قصبے نیموچ میں ایک مفلس قبائلی نے ”کریا کرم“ کے لئے پیسے نہ ہونے پر مردہ بیوی کو کوڑے کے ڈھیر پر رکھ کر نذر آتش کر دیا.

جگدیش نے بتایا کہ اس کی بیوی کل بیماری سے مر گئی اس نے علاقے کے صاحب ثروت افراد، میونسپل کارپوریشن کے حکام سے بیوی کی آخری رسومات ”کریا کرم“ میں مدد دینے کیلئے کہا مگر سب نے صاف جواب دے دیا، اس نے بتایا کہ اس کے پاس دو وقت کی روٹی کے پیسے نہیں بیوی کو کہاں سے شمشان لے جاتا، مجبوراً کچھ لکڑیاں کوڑے کے ڈھیر پر رکھ کر بیوی کی نعش کو نذر آتش کرنا پڑا۔

مزید :

بین الاقوامی -