اتحادی ملک کے اندرکسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دینگے :چین

اتحادی ملک کے اندرکسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دینگے :چین
اتحادی ملک کے اندرکسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دینگے :چین

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک )واشنگٹن میں تعینات چینی سفیر کیوٹینکی نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک کانفرنس میں شریک امریکی صدر باراک اوباما اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر چینی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ چین کسی سے نہ تو جنگ اور نہ ہی کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت چاہتا ہے اور نہ ہی کسی کو اس بات کی اجازت دیگا کہ کوئی اسکے یا اتحادی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔

’خبردار! یہ کام ہرگز نہ کرنا ورنہ۔۔۔‘ افغان طالبان نے کھل کر بھارت کو وارننگ جاری کردی، بھارتیوں کی نیندیں اُڑادیں

روزنامہ دنیا کے مطابق  انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی رہنمائوں پر واضح کر دیا کہ کوئی بھی ملک چین یا اسکے دوست ملک میں جارحیت کی منصوبہ بندی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ، ایسی پالیسیاں اور حرکات خود انتشار پیدا کرنے والوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین دشمنوں کا دشمن اور دوستوں کا دوست ہے ، پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی کو کوئی بھی طاقت نہ تو ختم کر سکتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اس حوالے سے سٹی کالج نیویارک میں شعبہ جرنلزم کے انچارج جہانگیر خٹک نے اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی سفیر نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ بھارت یا کوئی اور بڑی طاقت اگر پاکستان میں کسی قسم کی جارحیت کریگی تو ان کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔ بھارت کو جی 20 اجلاس میں وہ کامیابی نہیں مل سکی جس کا وہ پرچار کافی دنوں سے کررہا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -