تھیٹرز میں معیاری تفریح اور اچھا ماحول دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں

تھیٹرز میں معیاری تفریح اور اچھا ماحول دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)تجربات کے دورختم ہوگئے،تمام تھیٹرز میں عوام کو معیاری تفریح کے ساتھ اچھا ماحول بھی دینے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارڈائریکٹرڈاکٹر اجمل ملک نے’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں تمام تھیٹر ز بہتری کی جانب گامزن ہیں میرے تھیٹرمیں تمام فنکاروں کو قوانین پر سختی سے عمل درامد کروانے کا حکم ہے ۔ بدقسمتی سے ہم ڈرامہ کو اس طرح لانچ نہیں کرسکے جس کی ہم سے توقع کی جارہی تھی۔اب تمام پروڈیوسرز فنکاروں کے ساتھ مل کر مثالی تھیٹر بنانے کے لئے نئے جوش وجذبے کے ساتھ میدان میں آرہے ہیں ۔ اس کے لئے ہم تھیٹر کی تزئین وآرائش کے علاوہ معروف رائٹرز اور فنکاروں کے ساتھ ڈرامہ پیش کررہے ہیں ۔ تھیٹر سے وابستہ تمام لوگ یہی چاہتے ہیں کہ یہاں عوام کو اچھے ڈرامہ دیکھنے کو ملیں جس کے لئے وہ بھرپور تعاون کر رہے ہیں ۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ سٹیج ڈرامہ تفریح کا بہترین ذریعہ ہے ۔ظفری خان،افتخار ٹھاکر،عابد،ظاہر انجم،نواز انجم،خوشبو،ماہ نور،،میگھا،فائزہ اور دیگر نے بھی ملے جلے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کلچر -