سنی لیون نیویارک فیشن ویک میں شرکت کرنے والی پہلی بھارتی ماڈل بن گئیں

سنی لیون نیویارک فیشن ویک میں شرکت کرنے والی پہلی بھارتی ماڈل بن گئیں
 سنی لیون نیویارک فیشن ویک میں شرکت کرنے والی پہلی بھارتی ماڈل بن گئیں

  

ممبئی(این این آئی) کینیڈین نں اد بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون بین الاقوامی شہرت یافتہ نیویارک فیشن ویک میں ریمپ پر واک کرنے والی پہلی بھارتی بن گئی ہیں۔سنی لیون نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ 8 ستمبر کو نیویارک فیشن ویک میں معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر ارچنا کوچھا کے تخلیق کردہ ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر واک کریں گی۔سنی لیون نے مزید کہا کہ وہ بہت پرجوش ہیں کیونکہ ان کا دیرینہ خواب پورا ہورہا ہے اور اس پر وہ ارچنا کوچھار کی شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ نیو یارک فیشن ویک میں اب تک کوئی بھارتی ماڈل جلوہ گر نہیں ہوئی اور سنی لیون بھی کینیڈین شہریت کی حامل بھارتی نڑاد اداکارہ اور ماڈل ہیں۔

مزید :

کلچر -