لاہور آرٹس کونسل اور جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ثقافتی میوزکل شو
لاہور(فلم رپورٹر) جاپان ایمبیسی ،لاہور آرٹس کونسل اور پاکستان ،جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاپان کے ثقافتی میوزک پر مبنی ایک شو کا انعقاد الحمراء ہال دو میں ہوا۔جس میںMs. Sumie Kanekoنے اپنے فن کا مظاہرہ کیاجسے لوگوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا۔ایگز یکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء کیپٹن عطاء محمد خان نے پروگرام میں شرکت کی اور اس موقع پر کہا کہ یہ پروگرام پاک جاپان دوستی کا مظاہرہ ہے،ایسے پروگرام منعقد ہوتے رہنے چاہیے تاکہ عوام کی سطح پر باہمی دوستی کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے،واضح رہے لاہور آرٹس کونسل کا پلیٹ فارم بین الاقومی سطح پر پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر بنا نے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔