فلم ’’چیمپئین‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی

فلم ’’چیمپئین‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ہدایتکار ادریس عادل کی فلم ’’چیمپئین‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور عیدالفطرکے موقع پرنمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ہدایتکارکاکہناتھا کہ فلم میں نئے فنکاروں کوکاسٹ کیاگیاہے جوپہلی بارسلورسکرین پرجلوہ گر ہوں گے ۔فلم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مطابق بنائی گئی ہے جس کی تمام شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ڈبنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔

فلم کے فنکاروں میں زاراملک ،آمنہ ملک ،علی سعید،سبطین گوندل،علی اکبر،نیلوفرگجرال اوردیگرشامل ہیں۔ان کاکہناتھاکہ مذکورہ فلم ڈیجیٹل سینماگھروں میں پیش کی جائے گی جس بہت محنت کی گئی ہے ۔میں پرامیدہوں کہ فلم بین اسے پسندکریں گے۔

مزید :

کلچر -