ہمیں بھارتی ثقافتی یلغار روکنے کیلئے بھرپور کردارکی ضرورت ہے ،مدیحہ

ہمیں بھارتی ثقافتی یلغار روکنے کیلئے بھرپور کردارکی ضرورت ہے ،مدیحہ
 ہمیں بھارتی ثقافتی یلغار روکنے کیلئے بھرپور کردارکی ضرورت ہے ،مدیحہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ او ماڈل مدیحہ افتخارنے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاراور پروڈیوسرز کو بھارتی ثقافتی یلغار روکنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،بھارتی میڈیا اپنے ملک کے فنکاروں کو جتنا پروٹوکول دیتا ہے اگر پاکستانی میڈیا بھی اپنے فنکاروں کو پروٹول دے تو پاکستان فلم انڈسڑی ایشیاء میں حیرت انگیز طور پر ترقی کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاراور پروڈیوسر وں کو بھی بھارتی ثقافتی یلغار روکنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔مدیحہ افتخارنے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ سرحد صرف ایک لکیر کا درجہ رکھتی ہے وہ احمقوں کی جنت میں بستے ہیں لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیکر حاصل کیا گیا وطن صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک نظریاتی ریاست ہے جسکا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

مزید :

کلچر -