امریکا میں رواں سیزن کے دوران مکئی اور سویابین کی ریکارڈ پیداوار متوقع

امریکا میں رواں سیزن کے دوران مکئی اور سویابین کی ریکارڈ پیداوار متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے پی پی) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ رواں سیزن کے دوران امریکا میں مکئی اور سویابین کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔گزشتہ روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سیزن کے دوران مکئی کی فی ایکڑ پیداوار 170.2 بشل جبکہ کل پیداوار 14.728 ارب بشل رہنے کی توقع ہے۔


دوسری جانب محکمہ زراعت کے مطابق مکئی کی فی ایکڑ پیداوار 175.1 بشل جبکہ کل پیداوار 15.153 ارب بشل رہنے کا امکان ہے۔ماہرین نے سویا بین کی فی ایکڑ پیداوار 49.3 بشل فی ایکڑ کے حساب سے 4.093 بشل رہنے کی توقع ہے۔

مزید :

کامرس -