پاکستانی سیاست میں کبھی گھروں کا گھیراؤ نہیں کیا گیا،ایسی سیاست سے کسی کا گھر محفوظ نہیں رہے گا :سینیٹر پرویز رشید

پاکستانی سیاست میں کبھی گھروں کا گھیراؤ نہیں کیا گیا،ایسی سیاست سے کسی کا ...
 پاکستانی سیاست میں کبھی گھروں کا گھیراؤ نہیں کیا گیا،ایسی سیاست سے کسی کا گھر محفوظ نہیں رہے گا :سینیٹر پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں کبھی گھروں کا گھیراؤ نہیں کیا گیا، اس طرح کی سیاست سے کسی کا گھر محفوظ نہیں رہے گا،کسی کے گھر تک سیاست نہیں پہنچنی چاہیے، عمران خان نے گالم گلوچ، ڈرانے دھمکانے کی سیاست کو فروغ دیا، عمران خان نے رائے ونڈ جانے کا ابھی صرف اعلان کیا ہے، رائے ونڈ مارچ کی تفصیلات ملنے پر حکمت عملی طے کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے فیصلے اور انصاف نہیں ہوتا، سپریم کورٹ نے بھی تحریک انصاف کے ریفرنس کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا وہ فیصلہ جو عمران کے حق میں آئے وہی فیصلہ ہوتا ہے؟ عمران خان کو اپنی ذات کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں، وہ کس منہ سے احتساب کی بات کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -