احاطہ عدالت سے مشکوک شخص گرفتار،دوچھریاں برآمد

احاطہ عدالت سے مشکوک شخص گرفتار،دوچھریاں برآمد

  

لاہور(وقائع نگار)لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے دو چھریاں برآمد کرلیں، مذکورہ شخص کوپہلے بھی احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعدازاں اسے پاگل قرار دے کر چھوڑ دیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ کی سکیورٹی نے جی پی او چوک کے گیٹ سے داخل ہونے والے ایک شخص کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت شروع کردی جس پر پولیس اہلکاروں نے اسے زبردستی قابو کر کے اس سے دو چھریاں برآمد کرلیں۔ حراست میں لئے جانے والے شخص کا نام فیروز خان ہے اور وہ امامیہ کالونی کارہائشی بتایا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کو پہلے بھی لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعدازاں پاگل قرار دے کر چھوڑ دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے جانے والے شخص کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔b

مزید :

علاقائی -