صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے 3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے 3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

  

لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے 3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے مقامی افراد کو ایک 25سالہ شخص کی لاش سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ملی، اسی طرح داتا دربار کے علاقہ سے مقامی افراد کو ایک 60سالہ شخص اور ہربنس پورہ کے علاقہ سے 30سالہ شخص کی لاشیں خالی پلاٹوں میں پڑی ہوئی ملیں جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تینوں افراد کی لاشیں شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہیں ۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی۔

مزید :

علاقائی -