گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری

گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری

  

شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار ) گھر سے باہر موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی کے نواحی گاؤں چکنمبر327گ ب میں عرفان مسیح ولد طفیل مسیح اپنے رشتہ دار کے گھر گیااورموٹر سائیکل باہر کھڑی کر دی ۔ جب باہر آیا تو اسکی موٹر سائیکل ہینڈا 125نمبریJGK2805غائب تھی جسے نامعلوم شخص لے گیا ۔تھانہ چٹیانہ پولیس کو اطلاع کر دی گئی ۔یاد رہے کہ چند روز میں نواحی گاؤں چکنمبر327گ ب میں موٹر سائیکل چوری کی یہ تیسری وار دات ہے عوامی و سماجی حلقوں نے موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ہے اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پایا جائے۔

مزید :

علاقائی -