گگومنڈی،مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پرزمیندارکوفائرنگ کرکے زخمی کردیا
گگو منڈی( نامہ نگار)اسلحہ سے مسلح دو نا معلوم ڈاکوؤں نے مزاحمت پر زمیندار کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق مرتضےٰ بھٹی اپنے ساتھی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ جب وہ نتھو آ رائیں کے رقبہ کے قریب موڑ پر پہنچے تو دو نا معلوم ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور رقم حوالے کرنے کا کہا مزاحمت پر ایک ڈاکو نے فائر مار کر مرتضےٰ بھٹی کو شدید زخمی کر دیا۔
اور ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے نا معلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔