کسٹمز انٹیلی جینس نے لاکھوں کی سمگل شدہ پچاس ہزار گز بوسکی برآمد کرلی

 کسٹمز انٹیلی جینس نے لاکھوں کی سمگل شدہ پچاس ہزار گز بوسکی برآمد کرلی

  

لاہور(وقائع نگار)کسٹمز انٹیلی جنس نے بلال ٹریول کارگو پرچھاپہ مار کرلاکھوں روپے مالیت کی سمگل شدہ پچاس ہزار گز بوسکی برآمد کرلی،سمگل شدہ بوسکی راولپنڈی سے لاہور کیلئے بک کرائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پچاس ہزار گز سمگل شدہ بوسکی الصمد ٹریڈرز نے راولپنڈی سے شوکت،یاسین اور شہزاد نامی شخص کے نام پربک کرائی تھی۔ کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق سمگل شدہ بوسکی کی مالیت تیس لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ ملک یاسین،ملک امجد اور انسپکٹر ذوالفقار ڈوگر شامل تھے۔

مزید :

علاقائی -