پنڈی بھٹیاں ٹرک اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم ، ڈرائیور سمیت 3افراد جھلس کر جاں بحق
حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر+ نمائندہ پاکستان، نامہ نگار،تحصیل رپورٹر )حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں موٹر وے انٹر چینج کے قریب ٹرک اور آئیل ٹینکر میں خوفناک تصادم کے باعث آئیل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں ڈارئیور سمیت تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرک نمبری 8715حافظ آباد سے پنڈی بھٹیاں جارہا تھا کہ موٹر وے انٹر چینج کے قریب وہ مخالف سمت سے آنیو الے آئل ٹینکرسے ٹکراگیا۔جس کے نتیجہ میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور ٹینکر کے ڈرائیورسمیت تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں اسقدرجھلس گئیں کہ انکی شناخت نہ ہوسکی جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ٹریفک حادثہ