عیدالاضحیٰ پر ون ویلنگ کیخلاف سخت اقدامات ہونگے، طیب حفیظ چیمہ

عیدالاضحیٰ پر ون ویلنگ کیخلاف سخت اقدامات ہونگے، طیب حفیظ چیمہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر بھی گزشتہ عیدالفطر کی طرح ون ویلنگ کیخلاف سخت اقدامات ہونگے، منچلوں کے ساتھ ساتھ انکے والدین کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔سٹی ٹریفک پولیس کی ون ویلنگ کیخلاف آگاہی مہم جاری ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے اسمبلی ہال کے سامنے آگاہی کیمپ لگایا گیا جس میں سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ نے پبلک میں ون ویلنگ کیخلاف پمفلٹ تقسیم کئے،جن پر سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن نمبر بھی درج تھا۔اس موقع پر سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے بعد سے ون ویلنگ مہم کا آغاز کیا تھا اور اب تک 2790 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں اور اس عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی ون ویلز کیخلاف ایسے ہی اقدامات ہونگے اور اس جان لیوا کھیل کو روکا جائے گا۔منچلوں اور ان کے والدین کیخلاف بھی ایف آئی آر درج ہونگی۔

مزید :

علاقائی -