ملزمان کی بہنوئی کے چھوٹے بھائی سے زبردستی بداخلاقی

ملزمان کی بہنوئی کے چھوٹے بھائی سے زبردستی بداخلاقی

  

جھنگ ( نمائندہ خصوصی) اٹھارہ ہزاری کے علاقہ پانچ مرلہ سکیم کے رھائشی محمد نعمان نے پولیس کو رپورٹ دی کہ ملزمان عتیق الرحمن اور شفیق الرحمن نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کی مد د سے اسے زبردستی قابو کر کے اسلحہ کے زور پر اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی فحش ویڈیو بھی بنا ڈالی اور بعد میں یہ تقاضا کیا کہ میں اپنے بھائی سعید خان سے ان کی بہن اقصیٰ ممتاز کو طلاق دلواؤں۔ وجہ عناد یہ ہے کہ محمد نعمان کے بھائی سعید خان نے ملزمان عتیق الرحمن اور شفیق الرحمن کی مرضی کے خلاف ان کی بہن اقصیٰ ممتاز سے پسند کی شادی کی تھی اوراب انہوں نے طلاق لینے کے لئے اسے زبردستی بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبری 287/16 زیر دفعہ 377ت پ اور 18موشن پکچر ایکٹ درج کر کے دو ملزمان عتیق الرحمن اور شفیق الرحمن کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -