شاہدرہ ، دہرے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا ، زیر حراست 6افراد کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ میں دو افراد کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا ، حراست میں لئے جانے والے افراد کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں دو افرادکے قتل کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا ہے ، شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس تاحال ملزمان کا تعین نہ کر سکی ، حراست میں لئے جانے والے افراد کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس نے دُہرے قتل کی واردات کے شبہ میں چھ فیکٹری ملازمین کو حراست میں لے رکھا ہے ، پندرہ روز قبل شاہدرہ کے علاقے میں فیکٹری سے دوملازمین کی پھندہ لگی لاشیں برآمد ہوئی تھیں ، موقع پر پہنچنے والے شاہدرہ پولیس کے اہلکاروں کے بھی فرانزک ٹیم نے نمونے لئے تھے۔