پنجاب :690ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق ،575شدید زخمی ہوگئے

پنجاب :690ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق ،575شدید زخمی ہوگئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز690ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں575افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا جبکہ219افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران10افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 303 ڈرائیور،25 کم عمرڈرائیور، 372 مسافر اور129پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ131ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت132متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 72 حادثات میں86متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 46 حادثات میں56متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 804 متاثرین میں651مرد اور153خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں584موٹر سائیکلز،97آٹو رکشے،55 موٹر کاریں، 58 مسافر بسیں، 33ٹرک اور77دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -