شراب فروش گرفتار

شراب فروش گرفتار

  

رجانہ ( نمائندہ پاکستان ) رجانہ پولیس کی کاروائی شراب فروش گرفتار ،چالو بھٹی لاہن اور 50لٹر شراب برآمد۔ تفصیل کے مطابق رجانہ کے نواحی گاؤں 183گ ب میں اطلاع ملنے پر رجانہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش منصب علی کو گرفتار کر لیا اور اس کے احاطہ مویشیاں سے 2گیلنوں میں 50لٹر شراب ،لاہن اور چالو بھٹی برآمد ہوئی ۔رجانہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -