عیدالاضحی کی آمد، بازاروں میں بے پناہ رش، خواتین مہنگائی سے تنگ

عیدالاضحی کی آمد، بازاروں میں بے پناہ رش، خواتین مہنگائی سے تنگ

  

لاہور(رپورٹ دیبا مرزا سے )عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ ہی شہر کی چھو ٹی بڑی مارکیٹوں اور بازاروں کی رونقو ں میں اضافہ،جوتیوں،کپڑوں اور کاسمیٹکس کے سٹال سج گئے،تمام بازاروں کو برقی قمقمقوں کے ساتھ سجا دیا گیا خواتین اور بچوں کابے پناہ رش،مویشی منڈیوں میں جانوروں کے قیمتوں کے ساتھ کپڑوں اور جوتوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔حکومت کو چا ہے کہ مہنگا ئی ختم کر نے کے لئے اولین تر جیحات پر اقدا مات کرے تا کہ غریب و متوسط طبقہ اپنی چادر میں رہتے ہو ئے با آسانی عید کی خوشیا ں منا سکے ان خیالات کا اظہار عید شاپنگ کے لئے آئی خواتین اقراء بی بی ،شہناز بی بی، رقیہ ، صادقہ نے گزشتہ روز روزنا مہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔خواتین نے کہا کہ مہنگا ئی کے اس دور میں بچوں کی خواہشا ت کو پورا کر نا سر درد بنا ہوا ہے ایک طرف بچوں کی فرمائشوں کے انبار لگے ہیں تو دوسری جانب مہنگا ئی کا جن بے قابو ہے عید شا پنگ کے حوالے سے اقراء بی بی ،شہناز بی بی نے فیشن ٹرینڈ نے بھی آجکل کے دور میں غر یب آدمی کے لئے سفید پو شی کا لبادہ اوڑھنا بھی مشکل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کو چا ہیے کہ مہنگا ئی کو ختم کر نے کے لئے اولین تر جیحات پر اقدا مات کرے تا کہ غریب و متوسط طبقہ اپنی چادر میں رہتے ہو ئے با آسانی عید کی خوشیا ں منا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -