گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن میں مزید 95گرفتار

گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن میں مزید 95گرفتار

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے863مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر18 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ18,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،67افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر95افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے24افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -