پی ٹی آئی خوفزدہ ہونیوالی نہیں،کرپشن کے خلافجنگ جاری رہے گی،یاسمین راشد

پی ٹی آئی خوفزدہ ہونیوالی نہیں،کرپشن کے خلافجنگ جاری رہے گی،یاسمین راشد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) ایڈ وئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی قیادت خوفزدہ ہونیوالی نہیں ملک میں کرپشن کیخلاف جنگ جاری رکھی جائیگی‘(ن) لیگ کی حکومت کی موجودگی میں ملک میں کرپشن اور ظلم کاخاتمہ ایک نہ پورا ہونیوالا خواب ہے ۔ کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ وئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحر یک انصاف کی قیادت ایماندار اور محب وطن ہے مگر (ن) لیگ کی قیادت کی کر پشن جیسے جرائم کی سٹوریاں قوم سن رہی ہے اور تحر یک انصاف کوئی ناجائزہ مطالبہ نہیں کر رہی بلکہ ہم آئین اورقانون کے دائر کار میں رہتے ہیں۔

ملک میں احتساب کی بات کرتے ہیں اور اگر حکمران سمجھتے ہیں کہ وہ تحر یک انصاف کی قیادت کو بلیک میل کر لیں گے توایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ہم حکمرانوں کے ہر ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ بھی کر یں گے اورانکو شکست بھی دی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی پاکستان وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کرترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -