حفیظ تائب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 13واں سالانہ نعت کنونشن آج ہو گا

حفیظ تائب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 13واں سالانہ نعت کنونشن آج ہو گا
حفیظ تائب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 13واں سالانہ نعت کنونشن آج ہو گا

  

لاہور(خبر نگا رخصوصی) مجدد نعت حضرت حفیظ تائبؒ کی یاد میں حفیظ تائب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 13 واں سالانہ نعت کنونشن آج بروز بدھ بعد نماز مغرب پنجابی کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں ممتاز دانشور استاد ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا کی صدارت میں ہو رہا ہے،مہمان خصوصی خواجہ غلام قطب الدین فرید ی ہوں گے ، جبکہ ڈاکٹر اجمل نیا ز ی ، علامہ محمد شہزاد مجددی اور رانا شفیق پسروری اظہا ر خیال کر یں گے ممتاز نعت خواں سید سلما ن کونین،سید زبیب مسعود، سرور حسین نقشبندی ، حافظ محمد ارشداورحافظ سہیل نذر کلام حفیظ تائب پیش کریں گے ۔معروف کمپئرضمیر فاطمی منظوم خراج عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے،سپاس نامہ چیئر مین حفیظ تائب فاؤنڈیشن عبدالمجید منہاس پیش کریں گے،یاد رہے کہ حفیظ تائب کی کلیات بھی از سر نو زیر ترتیب ہے جو بہت جلد منظر عام پر آرہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -