ٹاؤن ہال میں ہلال استقلال لہرانے کی تقریب،اہم شخصیات کی شرکت
لاہور (جنرل رپورٹر)زندہ قومیں اپنے قومی تہواروں کو بھر پور ملی جوش و جذبہ کے ساتھ مناتی ہیں۔6ستمبر 1965ء کی جنگ میں پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور وطن کے چپے چپے کا دفا ع کیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ٹاؤن ہال میں یوم دفاع کی مناسبت سے ہلال استقلال کو لہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او لاہور کیپٹن( ر) محمد عثمان ، کموڈور ایس ایم شہزاد،ونگ کمانڈرمسعود انور اورلیفٹیننٹ کرنل عثمان ریاض تھے۔تقریب میں ڈی اوسول ڈیفنس لاہور صداقت علی ملک، ای ڈی اوز، ٹی ایم اوز، ٹاؤن ایڈ منسٹریٹرز اور سول ڈیفنس کے سینکڑوں رضاکاروں کے علاوہ مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے شرکت کی۔صبح09:22پر سول ڈیفنس کی جانب سے سائرن بجایا گیااور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی بعد ازاں قومی ترانہ بجایا گیا۔ڈی سی ا و لاہور نے دیگر مہما نا ن گرامی کے ہمراہ ہلال استقلال لہرایا اور فضامیں غبارے چھوڑے اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی پریڈ کا معائنہ کیا۔