گلوبل این جی او کے زیر اہتمام یومِ دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

گلوبل این جی او کے زیر اہتمام یومِ دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

  

لاہور (پ ر) افواج پاکستان نے اندرونی و بیرونی دشمن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک دشمن عناصر کا صفایا کر دیا جس پر آج قوم افواج پاکستان کو سلوٹ پیش کرتی ہے نے ضرب عضب جیسے کامیاب آپریشن کر کے سرزمین پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے جس پر پوری قوم افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر و چےئر مین گلوبل این جی او ڈاکٹر ظفر اقبال میاں نے گلوبل این جی اوپاکستان کے زیر اہتمام الحمراء کلچرل کمپلیکس ہال نمبر1 قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہر سال یوم دفاع منانے کا مقصد اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم وطن کی سا لمیت کی خاطر پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرنا اور افواج پاکستان شانہ بشانہ ہر مشکل گھڑی میں افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ملک دشمن عناصر کامقابلہ کرنا، منشیات اور دہشت گردی دونوں ہی ملک کے دشمن ہیں۔ جن کا ہم نے ملک سے صفایا کرنا ہے۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی وحید عالم خان ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی سیکریٹری کلچرل و انفارمیشن رانا محمد ارشد بریگیڈےئر ریٹائرڈ غضنفر علی، کرنل ریٹائرڈ جاوید اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب فاطمہ سہیل تھیں ۔ جبکہ مہمانان اعزاز میں چیئر مین نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل میاں عبدالوحید ایگزیگٹو ڈائریکٹر آرٹس کونسل کیپٹن عطاء محمد خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید بخاری، مختار احمد، شکیل احمد خاں، عمران رشید، عاشق حسین، ڈی ایس پی بابر بن دلاور، ڈاکٹر محمد اسلم جوئیہ شامل ہیں ۔تقریب میں ڈاکٹر محمد افضل میو ،ڈاکٹر محمد اسلم جوئیہ ،ڈاکٹر ناہیدامجد عارفی ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد ،ڈاکٹر وارث علی، ڈاکٹر جنید عباس ،ڈاکٹر جاوید شاہ ، ذیشان علی اور دیگر نے شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -