ملک پاکستان کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں جماعت اسلامی نے دیں، عبید الرحمن

ملک پاکستان کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں جماعت اسلامی نے دیں، عبید الرحمن

  

لاہور(خبرنگار) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ عبید الرحمن عباسی نے کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے جو بربریت کا آغاز کیا ہو ا ہے اس کا انجام بہت ہی برا ہوگا جماعت اسلامی پاکستان کا بنگلہ دیش کی حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان اچھا اقدام ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز جمعیت طلبہ عربیہ میں مرکزی نظم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان تمام پھانسیوں کو روکناحکومت وقت کا کام ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کو پاکستان سے محبت کرنے والوں کی کوئی قدر نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک پاکستان کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں جماعت اسلامی نے دی ہے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما پاکستان سے محبت کی پاداش میں وہ خود کو پھانسی کے گھاٹ تک پہنچانے میں بھی دریغ نہیں کرتے اور وطن عزیز کے لیے اپنی جان قربان کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے ہزاروں طلبہ اس دھرنے میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -